کولال پور،29؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)رحیم نے کہا کہ یہ کشتی اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکی اور اس کے لاپتا ہونے کی اطلاع رات کو مقامی وقت کے مطابق نو بج کر 50 منٹ پر ملی۔ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ بورنیو جزیرے کے ساحل کے قریب ایک مسافر کشتی لاپتا ہو گئی ہے جس پر 31 افراد بشمول 28 چینی سیاح سوار تھے۔ملائیشیا کے بحری امور سے متعلق ادارے کے ایک عہدیدار رحیم رمالی نے کہا کہ یہ کشتی مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح تقریباً نو بجے ملائیشیا کی مشرقی ریاست صباح کے دارالحکومت کو تاکنابلو سے روانہ ہوئی تھی اور اس کی منزل مینگالم کا معروف تفریحی مقام تھا۔رحیم نے کہا کہ یہ کشتی اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکی اور اس کے لاپتا ہونے کی اطلاع رات کو مقامی وقت کے مطابق نو بج کر 50 منٹ پر ملی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد امدادی کارکنوں نے کشتی کی تلاش کا کام شروع کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے تلاش کی کوششوں میں مشکل پیش آرہی ہے۔"ہم نے تیز ہواؤں اور سمندری لہروں کو دیکھتے ہوئے ایئرفورس سے مدد طلب کی ہے تاکہ فضا سے کشتی کا پتا لگا سکیں۔"